اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رامپور میں ہنر ہاٹ کا آغاز، چند اہم جھلکیاں - rampur, uttar pradesh

دستکاری صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارت اقلیتی بہبود کی جانب سے ریاست اترپردیش کے رامپور میں 16 اکتوبر سے ہنر ہاٹ ایگزیبیشن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ کیا ہے اس 29ویں ہنر ہاٹ میں خاص؟ دیکھئے یہ رپورٹ۔

launch-of-hunar-hat-in-rampur
رامپور میں ہنر ہاٹ کا آغاز

By

Published : Oct 17, 2021, 8:09 AM IST

چھوٹی اور دستکاری کی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارت اقلیتی بہبود کی جانب سے رامپور کے نمائش گراونڈ میں 16 اکتوبر سے 29ویں ہنر ہاٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ہنر ہاٹ میں رامپور سمیت ملک کے دیگر اضلاع سے آئے ہنرمندوں کے اسٹالوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ لوگ دستکاری کے ذریعہ تیار کئے گئے مختلف اقسام کے سامان اپنے ساتھ لائے ہیں اور شائقین کے درمیان اپنے ہنر کی نمائش کررہے ہیں۔

ویڈیو

لوگوں کو ہنر ہاٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے جہاں ملک کی تاریخی عمارتیں مصنوعی طور پر بنائی گئی ہیں وہیں بھارت کے گاؤوں کی تہذیب و ثقافت کی بھی زبردست عکاسی کی گئی ہے۔ 'میرا گاؤں میرا دیش' کے عنوان سے یہاں مصنوعی جھونپڑیاں اور گاؤں کے رہن سہن کے سادگی والے طور طریقوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

رامپور میں ہنر ہاٹ کا آغاز

واضح رہے کہ رامپور میں جاری اس ہنر ہاٹ کا اہتمام چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔ جس میں ملک کی دیگر ریاستوں کی صنعتوں کے ساتھ ہی خصوصی طور پر رامپور کی صنعتوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جس میں خاص طور پر زری زردوزی، پتی ورک پیچ ورک، چٹا پٹی، پٹا پٹی، رامپوری چاقو، ٹوپی، پتنگ اور وائلن کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وارانسی کی عظیم یادگار ’بھارت ماتا مندر‘، جہاں اکھنڈ بھارت کا حیرت انگیز نقشہ ہے

گزشتہ برس رامپور میں دسمبر ماہ میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا گیا تھا اور بڑی تعداد میں شائقین یہاں پہنچے تھے لیکن اس مرتبہ 16 سے 25 اکتوبر تک اس 29 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آج ابھی پہلا دن ہے اور گرمی بھی کافی ہے اس لئے دن میں تو شائقین کم ہی پہنچنے کی امید ہے لیکن کیا شام کے وقت میں بھی شائقین گزشتہ برس کی طرح پہنچ سکیں گے یا نہیں یہ آنے والے دنوں میں ہی صاف ہوسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details