اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے کریش کورس کا آغاز - کاروبار کے فروغ

یہ تربیتی پروگرام 26 ریاستوں کے 111 مراکز میں چلایا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت تقریباً ایک لاکھ فرنٹ لائن کے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔

Narendra Modi
نریندر مودی

By

Published : Jun 18, 2021, 5:48 PM IST

Updated : Jun 18, 2021, 6:40 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اوراس کے میوٹیشن کا امکان برقرار ہے جس کے پیش نظر ملک کے لوگوں کو ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ-19 فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ’اسپیشل کریش کورس‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ تربیتی پروگرام 26 ریاستوں کے 111 مراکز میں چلایا جائے گا۔

اس اقدام کے تحت تقریباً ایک لاکھ فرنٹ لائن کے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پرہنرمندی اور کاروبار کے فروغ کے وزیرڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے، متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستی وزراء، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈر موجود تھے۔

نریندر مودی نے کہا کہ یہ شروعات کورونا سے لڑنے کا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ وائرس ابھی موجود ہے اوراس کے میوٹیشن کا امکان برقرار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وبا کی دوسری لہر نے یہ بتا دیا ہے کہ وائرس کیسے کیسے چیلنجز ہمیں دے سکتا ہے۔ ملک کو ہر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیے اور ایک لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن کے جانبازوں کی تربیت اسی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔

وزیر اعظم نے یادلایا کہ وبا نے دنیا کے ہرملک، انسٹی ٹیوٹ، سماج، خاندان اورلوگوں کے حوصلے کو آزمایا ہے۔ ساتھ ہی اس سے ہم چوکنے بھی ہوئے ہیں کہ ہمیں سائنس، حکومت، انسٹی ٹیوٹ یاشخص کی سطح پر اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے یہ چیلنج قبول کیا۔ کووڈ کے علاج اورنگہداشت کے شعبے میں پی پی کٹ، جانچ اور دیگر میڈیکل ڈھانچے میں ہماری موجودہ حیثیت اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے اس سمت میں کتنی کوشش کی ہے۔ مسٹر مودی نے بتایا کہ دوردراز کے علاقوں میں موجود اسپتالوں کو وینٹیلیٹر اورآکسیجن کنسنٹریٹر مہیا کرائے جارہے ہیں۔ جنگی سطح پر 1500 سے زیادہ آکسیجن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔

ان تمام کوششوں کے درمیان، ہنرمند افرادی قوت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں اورکورونا جانبازوں کی موجودہ فوج کو تعاون دینے کے لئے ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تربیت دو تین ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

Last Updated : Jun 18, 2021, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details