جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران جماعت اسلامی ہند کی جانب سے لاک ڈاؤن میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو فوری ضروریات کے تحت کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔ دوسری لہر کے دوران بڑے پیمانے پر میڈیکل ریلیف کا کام کیا گیا۔ اس دوران تیسرا بڑا مسئلہ یہ پیدا ہوا کہ کورونا کے دوران بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے یا جس کی تجارت سے آمدنی نہیں ہو پارہی ہیں اور چھوٹے موٹے تاجروں کی دکانیں بند ہوگئی ہیں اس لیے ہم نے لائیولی ہوڈ کے لیے کچھ کام کرنے کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی بدحالی کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند لائیولی ہڈ کا کام کررہی ہے، جسے کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کے تحت پورے ملک میں چھوٹے چھوٹے تاجر اور کورونا سے متاثر تجارت میں مدد کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔