اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Lata Mangeshkar passes away:گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال - گلوکارہ لتا منگیشکر دنیا سے رخصت

مرکزی وزیر نتن گڈکری اور لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر نے گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال کی اطلاع دی ہے۔Lata Mangeshkar no more

گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال
گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال

By

Published : Feb 6, 2022, 9:56 AM IST

Updated : Feb 6, 2022, 11:05 AM IST

بھارت رتن لتا منگیشکر Bharat Ratana Lata Mangeshkar کی 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، اسکی اطلاع مرکزی وزیر نتن گڈکری اور لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر نے دی ہے۔ Lata Mangeshkar passes away at 92

گزشتہ روز ان کی حالت نازک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی اور وہ بڑھتی عمر سے متعلق مختلف بیماریوں سے جوجھ رہی تھیں۔



کچھ دن پہلے بھی لتا منگیشکر کی طبیعت خراب ہونے کی خبر آئی تھی جس کے بعد ان کے ترجمان نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلانا پریشان کن ہے۔ براہ کرم دھیان دیں کہ لتا دی دی متحرک ہیں۔ ان کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔

لتا منگیشکر کے انتقال پر مرکزی حکومت نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا، شیواجی پارک میں ادا کی جائے گی آخری رسومات

آخری دیدار کے لیے لتا منگیشکر کی جسد خاکی کی آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک پیڈر روڈ پر واقع ان کے گھر پر رکھی جائے گی۔ اور شیواجی پارک میں ساڑھے چار بجے آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔Lata Mangeshkar on Ventilator: لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر بگڑی

آپکو بتا دیں کہ تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ لتا منگیشکر 28 ستمبر 1929ء کو اندور میں پیدا ہوئیں۔ لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے۔ ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے۔ چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں، لہذا انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی تھی۔

سال 1942 میں تیرہ برس کی عمر میں لتا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا گیا اور خاندان کی ذمہ داری لتا منگیشکر کے اوپر آگئی۔ جس کے بعد ان کا پورا خاندان پونے سے ممبئی آگیا۔ حالانکہ لتا کو فلموں میں کام کرنا بالکل پسند نہ تھا۔ اس کے باوجود اپنے گھر والوں کی مالی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے لتا نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔

لتا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھونسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کرلیا۔

Last Updated : Feb 6, 2022, 11:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details