ایودھیا: اتردیش کے ضلع ایودھیا میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ آوازوں کی ملکہ لتا منگیشتر کی یوم پیدائش کے موقع پر لتا چوک کا افتتاح کیا۔ وہیں اس حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لتا جی ماں سرسوتی کی ایسی ہی ایک متلاشی تھیں، جنہوں نے اپنی مسحورکن آواز سے پوری دنیا کومبہوت کر دیا۔ ایودھیا کے لتا منگیشکر چوک پر نصب ماں سرسوتی کی بڑی وینا موسیقی کے عمل کی علامت بنے گی۔Lata Mangeshkar Chowk Unveiled in Ayodhya
وزیر اعظم نے کہا کہ آج لتا دیدی کا نام ایودھیا کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جڑگیا ہے۔انہوں نے اس کے لئے یوگی حکومت اور ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس اختراعی کوشش کے لیے مبارکباد دی اور تمام ہم وطنوں کی طرف سے لتا جی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ لتا چوک پر ماں سروسوتی کی وشال مینا پر سنگ مرمر سے بنے 92کمل لتا جی کے زندگی کے فلک کو ظاہر کرتے ہیں۔میں اترپردیش حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ 92سال کی عمر میں اسی سال فروی میں سروں کی ملکہ بھارت رتن لتا منگیشکر کا انتقال ہوا تھا۔ ان کی یادو میں ایودھیا میں نوتعمیر شدہ چوک کا آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یوگی اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر ایودھیا کے رام کتھا پارک میں منعقد تقریب کے لئے اپنی ویڈیو پیغام میں مودی نے لتا سے وابستہ اپنی یادیں شیئر کیں ۔
انہوں نے کہا 'جب بھی وہ ان سے بات کرتے تھے ان کی آواز کی جانی پہچانی مٹھاس سے وہ مسحور ہوجایاکرتے تھے۔ دیدی اکثر مجھ سے کہا کرتی تھیں انسان کو عمر سے نہیں عمل سے پہچانا جاتا ہے، اور وہ جتنا ملک کے لیے کرتا ہے، اتنا ہی بڑا ہوتا ہے،مجھے یقین ہے کہ ایودھیا کا لتا منگیشکر چوک اور ان سے جڑی ایسی تمام یادیں ہمیں قوم کے تئیں فرض کا احساس دلانے کے قابل بنائیں گی۔
وزیر اعظم نے رام مندر کی تعمیر پر لتا جی کی خوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا’ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کے بعد لتا دیدی کا فون آیا، لتا دیدی نے بہت خوشی کا اظہار کیا کیونکہ آخر کار ترقی ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم نے لتا دیدی کے گائے ہوئے گیت ‘من کی ایودھیا تب تک سونی، جب تک رام نہ آئے کو یاد کیا اور ایودھیا کے عظیم الشان مندر میں بھگوان شری رام کی قریبی آمد پر تبصرہ کیا۔