اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Last Rites Of Mulayam Singh آج ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا کی جائے گی

مانا جا رہا تھا کہ پہلے ملائم سنگھ یادو کے جسد خاکی کو ایس پی ہیڈکوارٹر لایا جائے گا، لیکن راجدھانی لکھنؤ میں شدید بارش کی وجہ سے ان کے جسد خاکی کو میدانتا سے سیفئی لے جایا گیا۔Last Rites Of Mulayam Singh

آج ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا کی جائے گی
آج ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا کی جائے گی

By

Published : Oct 11, 2022, 8:41 AM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات منگل کو ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ادا کی جائیں گی۔ انہیں آج سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دیا جائے گا۔ جس میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی سینئر رہنما سیفئی جائیں گے۔Last rites of Mulayam Singh Yadav will be performed today

سماج وادی پارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہیں لکھنؤ میں پارٹی ہیڈکوارٹر لانے کے بجائے سیفئی میں ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہیں منگل کی سہ پہر تقریباً تین بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ مانا جا رہا تھا کہ پہلے ملائم سنگھ یادو کے جسد خاکی کو ایس پی ہیڈکوارٹر لایا جائے گا، لیکن راجدھانی لکھنؤ میں شدید بارش کی وجہ سے ان کے جسد خاکی کو میدانتا سے سیفئی لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:۔Mulayam Singh Yadav ملائم سنگھ یادو کا اکھاڑے کے میدان سے ایوان تک کا سفر

ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی آج آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ وہیں ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، تمام مرکزی وزراء سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details