چیف آف ڈیفنس اسٹاف Chief of Defense staff (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، جن کی بدھ کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں موت Death in a helicopter crash ہو گئی تھی، کی آخری رسومات Last rites جمعہ کو شام تقریباً 5 بجے دہلی کنٹنمنٹ کے برار اسکوائر قبرستان میں پورے فوجی اعزاز Military honours کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
جلوس جسد خاکی دوپہر 2 بجے کامراج مارگ سے گزر کر برار اسکوائر شمشان گھاٹ Brar square crematorium پہنچے گا۔
عام شہری آج دوپہر 11 بجے سے 12.30 بجے تک جنرل راوت کو ان کی کامراج مارگ رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں جبکہ فوجی اہلکار دوپہر 12.30 سے 1.30 بجے کے درمیان انھیں آخری تعزیت پیش کرسکتے ہیں۔