اس میں کہا گیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے لہذا اس رات کو اللہ کی یاد میں گزارنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی کشمیر کے جید عالم دین اور مہتمم دارالعلوم دار ارقم ہردومیر ترال قاضی فاروق احمد بلالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ حدیث پاک میں آیا ہے کہ جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ شب قدر گزارتا ہے اس کے تمام گناہوں کی مغفرت کی جاتی ہے۔
شب قدر کے موقع پر بڑے اجتماعات سے گریز کریں : قاضی فاروق احمد بلالی انھوں نے بتایا کہ موجودہ وباء کو دیکھتے ہوئے عوام کو شب قدر کے موقع پر بڑے اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے اور انفرادی سطح پر ہی اس رات کو دعا و استغفار میں گزارنا چاہیے۔
قاضی فاروق احمد بلالی نے یہ بات واضح کی کہ شریعت مقدسہ میں احتیاط کی گنجائش ہر سطح پر پائی جارہی ہے کیونکہ خود حضور اکرم صلی علیہ وسلم نے متعدد جنگوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کی ہے اور امت کو بھی سبق دیا ہے۔