اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Landslide in Colombia 14 kills: کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک - لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

پریرا کے میئر کارلوس مایا نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علاقے میں ابھی بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جگہ خالی کردیں تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔ Landslide in Colombia

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک
کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک

By

Published : Feb 9, 2022, 1:21 PM IST

مغربی کولمبیا کے ایک شہر کے رہائشی علاقے میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پریرا میونسپلٹی کے رسارلڈا میں بھیانگ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔Landslide in Colombia

پریرا کے میئر کارلوس مایا نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علاقے میں ابھی بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جگہ خالی کردیں تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔

مزید پڑھیں:۔Maharashtra Landslide: لینڈ سلائڈنگ میں 44 لاشیں برآمد

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے زیادہ تر مکانات لکڑی کے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے 60 سے زائد گھروں کو خالی کرا لیا ہے۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details