اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Lalit Modi On Rahul Gandhi دیکھتے جائیں راہل گاندھی کو عدالت میں لے جائیں گے، للت مودی - راہل گاندھی کے خلاف برطانیہ کی عدالت جانے کا فیصلہ

للت مودی نے راہل گاندھی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی کے خلاف برطانیہ کی عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ للت مودی نے راہل اور کانگریس کے لیڈروں کے ذریعے انہیں مفرور کہنے پر بھی اعتراض کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 30, 2023, 12:58 PM IST

ممبئی: آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جمعرات کو راہل گاندھی کے بارے میں کئی ٹویٹس کیں۔ سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ درج کریں گے۔ للت مودی نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا کہ اپوزیشن کے لیڈروں کے پاس یا تو غلط معلومات ہیں یا صرف انتقام کے جذبے سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے بیانات سے عدالت کے سامنے خود کو مکمل بیوقوف ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور ان کے کئی ساتھی مجھے مسلسل مفرور کہہ رہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کیوں؟ اور کیسے؟ للت مودی نے سوال کیا کہ کیا مجھے آج تک کسی عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے؟ انہوں نے لکھا کہ اب بھارت کا ایک عام شہری بھی کہہ رہا ہے کہ راہل گاندھی اور تمام اپوزیشن لیڈروں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی یا تو غلط جانکاری رکھتے ہیں یا صرف انتقام کے جذبے سے ایسا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں انہیں برطانیہ کی عدالت میں کھینچنے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ راہل گاندھی کو پورے ثبوت کے ساتھ برطانیہ کی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں راہل گاندھی کو بیوقوف ثابت ہوتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔ انہوں نے کانگریس کے کئی لیڈروں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ نہ بھولیں کہ آپ سب کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اور آپ کو بتانا ہوگا کہ یہ جائیداد کیسے بنی۔

للت مودی نے ایک اور ٹویٹ میں کانگریس لیڈر کمل ناتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے گھر کا پتہ اور تصاویر بھیج سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ قانون پر سختی سے عمل کریں، میں واپس آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 برسوں میں آج تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ میں نے کسی سے ایک پیسہ بھی غلط طریقے سے لیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification case راہل گاندھی کے معاملے میں اپوزیشن کانگرس کے ساتھ متحد، سلمان خورشید

ABOUT THE AUTHOR

...view details