اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Road Accident لکھیم پور کھیری سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی - لکھیم پور کھیری سڑک حادثہ

بدھ کی صبح اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں بس میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

لکھیم پور کھیری سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک
لکھیم پور کھیری سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

By

Published : Sep 28, 2022, 10:46 AM IST

لکھیم پور کھیری: ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کی صبح اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں بس میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کے کھمریا پولس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس اور ایک ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔

جس کے سبب بس میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریباً 24 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈی ایم مہندر بہادر سنگھ اور ایس پی سنجیو سمن زخمیوں کے بچاؤ اور علاج کی نگرانی کے لیے پہنچے۔ ڈی ایم مہندر بہادر سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Road Accident in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری میں سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سی ایم یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرانے اور ان کے مناسب علاج کی ہدایت دی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر امدادی کاموں میں مدد کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details