لکھیم پور کھیری ٹکونیا کیس میں مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا سمیت تمام ملزمان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں کہاکہ یہ منصوبہ بندی SIT Says Killings A Planned Conspiracyکے تحت کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سی جے ایم عدالت نے کلیدی ملزم آشیش مشرا سمیت سبھی کے خلاف منصوبہ بند قتل سے متعلق آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
لکھیم پور کھیری معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) Special Investigation Team تشکیل دی گئی تھی۔ جس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نئی دفعہ بڑھانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ قتل کی SIT Says Killings A Planned Conspiracyسوچی سمجھی سازش تھی۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا۔