اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اتوار کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کو ایک کھلا خط لکھا، جس میں ناتھو رام گوڈسے کی مذمت کرنے کا چیلنج کیا گیا ہے۔گروگرام میں کنال کامرا کا شو حال ہی میں شدت پسند ہندوں تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کامیڈین کامرا، جو ماضی میں کئی مسائل پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں، نے خود کو وی ایچ پی سے بڑا ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرا کر اپنی روزی روٹی نہیں کماتے ہیں۔Kunal Kamra writes open letter to VHP
کامرا نے وی ایچ پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹیگ شدہ خط میں لکھا 'میں جے شری سیتا رام اور جے رادھا کرشنا بلند آواز کے ساتھ ساتھ فخر سے کہتا ہوں۔اب اگر آپ واقعی ہندوستان کی اولاد ہیں تو گوڈسے مردآباد لکھ کر بھیج دیں۔ ورنہ میں سمجھوں گا کہ آپ لوگ ہندو مخالف اور دہشت گردی کے حامی ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا ’’مجھے مت بتاؤ کہ تم گوڈسے کو خدا مانتے ہو؟ اگر آپ کو یقین ہے تو پھر میرے شوز کینسل کرتے رہیں۔
مجھے صرف اس بات کی خوشی ہوگی کہ میں نے آپ سے زیادہ ہندو ہونے کا امتحان جیت لیا ہے۔کامرہ نے کہا کہ میں جو بھی کروں اپنی محنت کی روٹی کھاؤں گا کیونکہ آپ سے بڑا ہندو ہونے کے ناطے مجھے لگتا ہے کہ کسی کو ڈرا کر ٹکڑے ٹکڑے کرنا گناہ ہے۔اپنے خط میں کامرا نے دائیں بازو کی تنظیموں سے یہ ثبوت بھی مانگے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں تو ایسا کوئی کلپ مجھے بھی دکھائیں۔میں صرف حکومت کا مذاق اڑاتا ہوں۔ اگر آپ سرکاری ہیں تو میں آپ کے جذبات کو مجروح ہوتے سمجھ سکتا ہوں۔