کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان گجرات میں پُراسرار حالات میں مردہ Kulgam Youth Found Hanging In Gujarat پایا گیا، نوجوان کے کنبہ نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
'میرا بیٹا بزدل نہیں تھا اور وہ خودکشی نہیں کر سکتا' اس معاملے پر ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک طالب علم، جس کی شناخت سمیر احمد ٹھوکر (22) ولد محمد شفیع ٹھوکر ساکنہ نانی بگ گاؤں کولگام کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کی سردار پٹیل یونیورسٹی میں ایم ایس سی زولوجی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا ہے۔ اس دوران سمیر کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے اس لیے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ Kulgam Youth Found Hanging In Gujarat
متوفی کے والد محمد شفیع ٹھوکر نے بتایا کہ 'میرا بیٹا سردار پٹیل یونیورسٹی میں ایم ایس سی زولوجی میں زیر تعلیم تھا۔ وہ بہت ذہین تھا اور 3 دن پہلے اس نے مجھے فون کر کے بتایا کہ اس کی کتاب جلد شائع ہونے والی ہے۔ آج صبح جب ہمیں فون آیا کہ آپ کا بیٹا پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا ہے تو ہم حیران رہ گئے۔'Kulgam Youth Found Hanging In Gujarat
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بزدل نہیں تھا اور وہ خودکشی نہیں کر سکتا، یہ قتل ہے کیونکہ وہ ہر شعبے میں ذہین تھا، اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی میں والی بال ٹیم کا کپتان بھی تھا۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کریں کیونکہ انہیں ان کے بیٹے کی موت Family Alleges Murder میں سازش نظر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Youth Murder Over Instagram post: انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرنے پر مسلم نوجوان کا قتل