اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووند گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کی کانفرنس کی صدارت کریں گے - india news

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند بدھ کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

Kovind will preside over the conference of governors and lieutenant governors
کووند گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کی کانفرنس کی صدارت کریں گے

By

Published : Nov 8, 2021, 10:43 PM IST

مسٹر کووند کی صدارت میں منعقد ہونے والی یہ چوتھی کانفرنس ہوگی۔ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کے علاوہ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیسی ہتھیاروں سے مستقبل کی جنگیں لڑیں گے اور جیتیں گے: جنرل نروانے

اس کانفرنس کی شروعات 1949 میں ہوئی تھی اور یہ گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کے لئے تبادلہ خیال کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیھکنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک ریاست اور مرکزکے وزیرانتظام ریاست کی مخصوص اور متنوع ضروریات کے مطابق بہترین بین الاقوامی طریقوں کو اختیار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details