صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ کئی سینئر مرکزی وزراء اور معززین نے آج آٹھویں بین الاقوامی یوگا کے دن پر مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں شامل ہوکر یوگا کی مشق کی اورملک و دنیا کو صحت مند زندگی میں یوگا کی اہمیت کا پیغام دیا مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں یوگا کی مشق کی اور یوم یوگا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔International Yoga Day 2022
انہوں نے کہا، 'بین الاقوامی یوگا کے دن کی نیک خواہشات۔ یوگا ہمارے قدیم بھارتی ورثے کا حصہ ہے۔ انسانیت کو بھارت کا یہ تحفہ صحت کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور ہمارے دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد کا تجربہ کریں۔ نائیڈو نے وزارت سیاحت کے زیر اہتمام سکندرآباد میں یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی اور یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کو بھارت کا ایک قیمتی تحفہ ہے اور ہر کسی کو اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یوگا پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔