اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا: لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہری گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مرکزی کولکاتا کے ہیر اسٹریٹ سے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے لاکھوں روپے کے افعان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہریوں کو گرفتار کرلیا.

کولکاتا: لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہری گرفتار
کولکاتا: لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہری گرفتار

By

Published : Aug 29, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 6:57 PM IST


افغانستان میں تختہ پلٹ کے درمیان عام شہری پناہ لینے کے لیے مختلف ممالک بالخصوص امریکہ، انگلینڈ اور بھارت کی جانب رخ کررہے ہیں.

ایک طرف بیشتر ممالک افغان شہریوں کو اپنے یہاں پناہ دینے کی بات کررہے ہیں دوسری جانب مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ افغانی شہری کی گرفتاری نے سوال کو جنم دیا ہے.

مرکزی کولکاتا کے ہیر اسٹریٹ سے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے لاکھوں روپے کے افعان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہریوں کو گرفتار کرلیا.

کولکاتا پولیس کی تنظیم ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہیر اسٹریٹ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک مکان سے دو افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا.

ایس ٹی ایف نے تلاشی مہم کے دوران افعان شہری کے پاس تقریباً 30 لاکھ افعان کرنسی برآمد کیا. ان سے پوچھ کی جارہی ہے.

ایس ٹی ایف نے کہا کہ دو میں سے ایک افعان شہری لندن سے کولکاتا آیا تھا. اسی کے کیمرے سے افعان کرنسی برآمد کیا گیا ہے.

Last Updated : Aug 29, 2021, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details