کورونا وائرس کے درمیان اسڑین نامی وباء کے پھوٹ پڑنے کے سبب پوری دنیا پر ایک بار پھر ایک نئی جان لیوا بیماری کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز آنے کی رفتار میں یقیناً کمی آئی ہے لیکن خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ کولکاتا پبلیشس بک اینڈ سیلس گیلڈ کے رکن ابھئے چٹرجی نے کہا کہ آئندہ برس کولکاتا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلہ کو کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یقیناً اس اعلان سے کتاب میلے سے وابستہ لوگ اور کتابوں کے شوقین افرادکو مایوسی ہوئی ہو گی لیکن موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔