اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے لیے کولکتہ کارپوریشن تیار: فرہاد حکیم - کولکتہ کارپوریشن کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ

کولکتہ کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کولکتہ کارپوریشن کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

kolkata corporation
kolkata corporation

By

Published : Aug 28, 2021, 10:50 AM IST

Updated : Aug 28, 2021, 4:05 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے سلسلے میں کولکتہ کارپوریشن کے منتظم فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کا علاج کس طرح کیا جائے، اس سلسلے میں کولکتہ کارپوریشن کے ڈاکٹروں کی خصوصی میٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بچہ پہلے سے کسی مرض میں مبتلا نہ ہو تو فکر کرنے کوئی بات نہیں ہے۔ کولکتہ کارپوریشن تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اقدامات مکمل کرنے کوشش کرے گا۔

فرہاد حکیم
کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے مدنظر کولکتہ کارپوریشن تمام تیاریاں مکمل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ تیسرے لہر کے دوران بچوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ کولکتہ کارپوریشن تیسرے لہر کے آنے سے قبل ہی اس کے سدباب کے لئے تمام طرح کی ضروری اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔

کولکتہ کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم نے اس سلسلے میں آج کولکتہ کارپوریشن کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں کورونا وائرس کے ممکنہ تیسرے لہر سے متعلق جو خدشات درپیش ہیں اس سلسلے میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔کولکاتا: فرہاد حکیم کے ہاتھوں آدھار سینٹر کا افتتاح

انہوں نے کہا ہے کہ درگا پوجا میں زیادہ دن باوقی نہیں رہ گئے ہیں اس لئے ماسک کو لازمی کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے کولکتہ کارپوریشن شہر کے بڑے مارکٹ نیو مارکٹ، گڑیاہاٹ، ہاتھی بگان میں مہم بھی چلائے گی۔ نیومارکٹ و فٹ پاتھ کے ہاکروں کے لئے ماسک لازمی قرار دیا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے پر کولکتہ پولس سخت کارروائی کرے گی۔ سرکاری و غیر سرکاری بسوں میں ماسک ضروری ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 4:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details