شیوم ماوی اور لوکی فرگوسن کی خطرناک گیندبازی کے سبب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعرات کو آئی پی ایل 14 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 86 رنز کی بھاری جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتہ نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کیا۔
شارجہ کی سست پچ پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نے 20 اوورز میں 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم کولکاتہ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے ٹک نہیں سکی۔ کولکاتہ نے راجستھان کو 16.1 اوورز میں 85 رنز پر سمیٹ دیا۔