تملناڈو کے کنور میں بھارتی فوج کا Mi-17V5 ہیلی کاپٹر ZP 5164 گر کر تباہ Chopper Crash ہو گیا۔ اسی ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف ڈیفنس جنرل بپن راوت Bipin Rawat سمیت 14 افراد سوار تھے ان میں سے 13 افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع موصول ہوچکی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ یہ بھارتی فوج کا تباہ ہونے والا پہلا ہیلی کاپٹر نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی MI 17 سیریز کے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔ گذشتہ ماہ ہی اروناچل پردیش میں MI-17 سیریز کا ہی ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا تھا۔
Mi-17V5 ہیلی کاپٹر کی خصوصیت پر ایک نظر
- Mi-17V5 ایک میڈیم لفٹر ہیلی کاپٹر ہے۔
- MI 17 فضائیہ کا کافی طاقتور ہیلی کاپٹر مانا جاتا ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر میں دو انجن ہیں۔
- MI 17 کو ملک کی اہم شخصیات استعمال کرتی ہیں۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر جدید تکنیک سے لیس ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر فوجیوں کے نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر کو روس تیار کرتا ہے۔
- MI 17 دنیا کا سب سے جدید ہیلی کاپٹروں میں سے ایک ہے۔
- MI 17 کو سرچ آپریشن، راحت رسانی کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر 6000 میٹر تک اڑان بھر سکتا ہے۔
- MI 17 ہیلی کاپٹر ایک بار ایندھن لینے کے بعد 580 کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔
- MI 17 تقریبا 13000 کلو وزن کے ساتھ اڑان بھر سکتا ہے۔
- MI 17 میں تقریبا 36 مسلح جوانوں کو لے جایا جا سکتا ہے۔
- MI 17 کئی طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہوتا ہے۔
- MI 17 میں 5 میزائلس، 8 روکٹ، ایک 23 میمی مشین گن، پیکیٹی مشین گنز کے ساتھ 8 فائرنگ پوسٹرس بھی ہیں۔
- MI 17 رات میں بھی بآسانی کارروائی کرسکتا ہے۔
- MI 17 ممبئی 26/11 حملے کے دوران اس کا استعمال ہوا تھا۔
- MI 17 kw پاکستان لانچ پیڈ تباہ کرنے و سرجیکل اسٹرائک میں استعمال کیا گیا ہے۔