اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشن گنج ٹاؤن ایس ایچ او کی حملہ میں موت

کشن گنج شہر سے متصل بنگال کے گوالپوکھر تھانہ کے تحت پانجی پاڑہ آوٹ پوسٹ کے پنتا پاڑہ گاؤں میں ایک موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے پہنچی کشن گنج ٹاؤن تھانہ کی پولیس کی ٹیم پر غیر سماجی افراد نے حملہ کردیا جس میں کشن گنج تھانہ کے ایس ایچ او اسونی کمار کی موت ہوگئی۔

کشن گنج ٹاؤن ایس ایچ او کی حملہ میں موت
کشن گنج ٹاؤن ایس ایچ او کی حملہ میں موت

By

Published : Apr 10, 2021, 5:23 PM IST

بین ریاستی موٹر سائیکل چور گروہ کے گھر چھاپہ ماری کرنے پہنچے بہار پولیس کے کشن گنج ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او اسونی کمار کو غیر سماجی عناصر نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقع بنگال کے اتردینا جپور ضلع کے گوالپوکھر تھانہ کے پانتا پاڑہ گاؤں کا ہے۔ واقعہ کی خبر ملنے کے بعد بنگال پولیس نے ایس ایچ او کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسلام پور صدر اسپتال بھیج دیا۔

کشن گنج ٹاؤن ایس ایچ او کی حملہ میں موت

اطلاع کے مطابق کشن گنج پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی اطلاع ملی تھی کہ پنتا پاڑہ گاؤں میں موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ کا اہم ملزم موجود ہے۔ اس کے بعد صدر تھانہ کے ایس ایچ او اپنے پولیس اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ پنتا پاڑہ گاؤں پہنچی۔ وہیں اس سرغنہ کے اہم ملزم محمد فیروز عالم و دیگر افراد نے گھیر کر اینٹ پتھر سے پولیس ٹیم پر حملہ کرنا شروع کر دیا جس سے ایس ایچ او کی موقع پر ہی موت ہوگئی-

وہیں اس واقع کے خبر ملتے ہی کشن گنج ایس پی کمار آشش اور پورنیہ آئی جی ایس کے چودھری اسلام پور اسپتال پہنچ گئے جہاں کشن گنج ایس ایچ او اسونی کمار لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ایس ایچ او کی لاش کو کشن گنج لایا گیا اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کیا گیا،

پورنیہ آئی جی ایس کے چودھری نے میڈیا کے سامنے کشن گنج ایس ایچ او اسونی کمار کی ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر موت ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کشن گنج ایس ایچ او پولیس کی دو ٹیم کے ساتھ بنگال کے پنتا پاڑہ گاؤں میں موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرنے پہنچ تھی اسی دوران غیر سماجی عناصر نے پولیس کی ٹیم پر حملہ کردیا جس میں ایس ایچ او کی موت ہوگئی۔

جبکہ اس پورے معاملہ میں موٹر سائیکل چور گروہ کے اہم سرغنہ فیروز عالم(35) سمیت تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس میں ایک فیروز عالم کا بھائی ابوزر عالم (25) اور ماں شاہ نور بیگم (55) شامل ہے، فی الحال یہ تینوں ملزمین کو بنگال پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔

وہیں اس واقع سے پورے علاقہ کے ساتھ ساتھ اتر دیناجپور ضلع اور کشن گنج ضلع پولیس محکمہ میں ہلچل اور غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details