اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشن گنج: مولانا کلیم صدیقی کے رہائی کے مطالبہ کو لیکر احتجاجی ریلی - اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان

کشن گنج میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کافی تعداد میں سیاسی سماجی لیڈران اور عام انسان نے شرکت کی۔

Kishanganj: Protest rally demanding release of Maulana Kaleem Siddiqui
کشن گنج: مولانا کلیم صدیقی کے رہائی کے مطالبہ کو لیکر میں احتجاجی ریلی

By

Published : Sep 27, 2021, 7:31 AM IST

کشن گنج ناگرکتا منچ کے زیر اہتمام آج ریاست بہار کے کشن گنج میں مولانا کلیم صدیقی کے رہائی کے مطالبہ کو لیکر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی لیڈران کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی- یہ احتجاجی ریلی شہر کے پچھم پالی چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف چوک و چوراہوں سے ہوتے ہوئے ڈی ایم آفس پہنچ کر ختم ہوئی۔ ڈی ایم کے معرفت صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

ویڈیو

اس احتجاجی ریلی کی رہنمائی کررہے مولانا شمیم ریاض ندوی نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کا شمار ملک کے ان عظیم شخصیات میں کیا جاتا ہے، جن سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہمارے ملک کے غیر مسلم بھائی بھی محبت کرتے ہیں۔ مولانا کلیم صدیقی پر بے وجہ ظلم اور ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقہ سے پولیس نے دس دن کے ریمانڈ پر رکھا ہے ہم سبھی لوگ ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کو لیکر آج ہم لوگ کشن گنج ناگرکتا منچ کے طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکال کر ڈی ایم دفتر میں ایک میمورنڈم دینے آئے ہیں-مولانا ریاض ندوی نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے ضرورت پڑی تو پورا کشن گنج ہی نہیں بلکہ پورا بہار اور پورا ملک مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرے گا-

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی مسلمانوں پر 'کثرت ازواج' کا الزام صرف ایک پروپیگنڈہ ہے: ایس وائی قریشی

مولانا صدیقی کی رہائی کے مطالبہ کو لیکر نکالی گئی ریلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے مولانا کی گرفتاری کا سخت الفاظ میں مزمت کیا- اختر الایمان نے کہا کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام ہو یا پھر ذاتی، دستور ہند میں اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے، لیکن انتظامیہ و حکومت خود دہشت گردی کرے تو یہ سب سے زیادہ نالائق عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ملک میں مودی اور یو پی میں یوگی کی حکومت آئی ہے انہوں نے یکطرفہ طور پر دہشتگردی کرکے اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اخترالایمان نے کہا کہ مجھے جس طرح سے ملک کے دیگر عظیم شخصیات پر فخر ہے۔ ٹھیک اسی طریقہ سے مولانا کلیم صدیقی پر مجھے فخر ہے کیونکہ انہوں نے انسان کو انسانیت کا سبق پڑھایا اور مولانا کلیم صدیقی نے دستور ہند میں اپنے مذہب کے تبلیغ کی اجازت دی ہے۔ اس پر انہوں نے عمل کیا۔ انہوں نے کسی قسم سے آئین ہند کے خلاف کوئی عمل نہیں کیا ہے۔

اخترالایمان نے کہا کہ انسانیت اور مذہبی رواداری کو بچانے کیلئے ایک کلیم صدیقی کیا لاکھوں کلیم صدیقی جیل کے سلاخوں کے پیچھے جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کو برباد کرنے کا بھی الزام لگایا اور یو پی کے وزیر اعلی یوگی پر بھی یوپی کو برباد کرنے کا الزام لگایا- انہوں نے کہا کہ یوگی اپنی کمزوری کو چھپانے کیلئے اور دوبارہ اقتدار کی کرسی پر قبضے حاصل کرنے کیلئے کہیں اقلیتوں، کہیں علماء کو کہیں داڑھی اور ٹوپی والوں، کہیں دلتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details