اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kisan Mazdoor Sangharsh Rally رام لیلا میدان میں کسان مزدور سنگھرش ریلی آج، ٹریفک ایڈوائزری جاری

سنٹر آف انڈین، ٹریڈ یونین آل انڈیا، کسان سبھا اور آل انڈیا ایگریکلچرل ورکرز یونین کی طرف سے آج یعنی بدھ کو دہلی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کسان اور مزدور دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ Kisan Mazdoor Sangharsh Rally In Ramlila

رام لیلا میدان میں کسان مزدور سنگھرش ریلی
رام لیلا میدان میں کسان مزدور سنگھرش ریلی

By

Published : Apr 5, 2023, 11:23 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بار پھر مزدور کسان سنگھرش ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے اسی گراؤنڈ پر متحدہ کسان مورچہ کی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، وہیں 5 اپریل بروز بدھ کو رام لیلا میدان میں مزدور کسان تنظیم کی ریلی میں ملک کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں کسان مزدور دہلی پہنچ رہے ہیں۔ دوسری طرف کسانوں اور مزدوروں کی ریلی دہلی کے رام لیلا میدان تک پہنچنے کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے کئی راستوں کا رخ موڑ دیا ہے اور ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق لوگوں سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ جو لوگ پہاڑ گنج چوک، کے جی مارگ، منٹو روڈ، باراکھمبا اور جن پد کی طرف جارہے ہیں، وہ اس راستے پر جانے سے گریز کریں، کیونکہ وہاں جام کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

رام لیلا میدان میں کسان مزدور سنگھرش ریلی

اس کے ساتھ ہی جے ایل این مارگ، کملا مارکیٹ، اور ہمدرد چوک، مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ، اجمیری گیٹ اور دہلی گیٹ کی طرف جانے والی سڑکوں پر پولیس کی طرف سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رام لیلا میدان کے اطراف میں نیم فوجی دستوں، دہلی پولیس کے جوانوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو بھی تعینات کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رام لیلا میدان میں کسان مزدور سنگھرش ریلی آج

مزید پڑھیں:۔Kisan Garjana Rally رام لیلا میدان میں کسان گرجنا ریلی، کئی راستوں پر ٹریفک ڈائیورشن

بتادیں کہ یہ مظاہرہ سینٹر آف انڈین ٹریڈ، یونین آل انڈیا کسان سبھا اور آل انڈیا ایگریکلچر ورکرز یونین کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اے آئی کے ایس مورچہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہمارا سوال ملک کی نریندر مودی حکومت سے ہے، جس نے دو کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ نوکریاں کہاں گئیں؟ اور کتنے لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔ آج اس ملک میں یومیہ اجرت والے مزدوروں کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details