اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلم بچن پانڈے سے کیرتی سنن کا پوسٹر ریلیز - ارشد وارثی

فلم 'بچن پانڈے' سے اکشے کمار کا لُک ریلیز کے بعد فلم کی اداکارہ کریتی سنن کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

KIRTI SANAN  POSTER GOT RELEASEN FROM BACHAN PANDAY
فلم بچن پانڈے سے کیرتی سنن کا پوسٹر ریلیز

By

Published : Feb 23, 2021, 9:37 AM IST

Updated : Feb 23, 2021, 9:59 AM IST

فلم بچن پانڈے میں کریتی نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

ساجد نڈیاڈ والا اپنی آنے والی فلم بچن پانڈے کے ساتھ ہماری توجہ بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ جو فی الحال جیسلمیر میں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم سے اکشے کمار کا لُک جاری کرنے کے بعد اب فلم کی ہیروئین کریتی سننکا پہلا پوسٹر سامنے آیا ہے۔

کریتی نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرکے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔

پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کی آنے والی ایکشن کامیڈی بچن پانڈے میں جیکولین فرنینڈز ، ارشد وارثی اور پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور اس نئے نام نے فلم کو مزید پرجوش بنا دیا ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار اور کریتی سانن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details