اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کو بڑھانے کے سلسلے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات کے نتیجے کا باضابطہ طور پر ابھی اعلان نہیں ہوا ہے میڈیا رپورٹز کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس سے یہ معلومات دی گئی۔
شاہ عبداللہ دوم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا کہ 'عزت مآب شاہ عبداللہ دوم اور مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق موضوعات پر بات فون پر بات چیت کی، دونوں نے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے'۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی واضح رہے کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات کے نتیجے کا باضابطہ طور پر ابھی اعلان نہیں ہوا ہے حالانکہ متعدد امریکی میڈیا ہاؤس جو بائیڈن کو صدر کے طور پر پیش کرچکے ہیں۔
وہیں دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے پیش نظر مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر شیلی کیپیٹو نے کہا ہے کہ انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ریپبلکن پارٹی کی سینیٹر شیلی کیپیٹو نے کہا ہے کہ انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔
کیپیٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگیاں اور دھوکہ دہی پائی گئی ہے تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہیے۔