اتوار کے روز نیپال طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ابھی تک 70 لاشوں کو برآمد کیا جاچکا ہے، جن میں پانچ بھارتی بھی شامل تھے۔ ان بھارتیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کو نیپال روانہ کردیا گیا ہے۔ انیل کمار راج بھر کے والد جو طیارہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں، نے کہا کہ حکومت انہیں نیپال کی سرحد پر لے جانے کا انتظام کر رہی ہے، ایک پولیس افسر اور ایک ریٹائرڈ اہلکار بھی ان کے ساتھ جا رہے ہیں۔
راج بھر کے والد نے کہا کہ اہلکار لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لاشیں اپنے ساتھ نہیں لائیں گے، حکومت اس کا انتظام کرے گی۔ غازی پور کی ضلع مجسٹریٹ حادثے کے بعد بھارتی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈی ایم کی ہدایت پر اے ڈی ایم ارون کمار سنگھ نے مقامی نائب تحصیلدار مجسٹریٹ اور ایک کانسٹیبل کے ساتھ مل کر لواحقین کو لاشوں کی شناخت کے لیے نیپال روانہ کیا۔ تمام رشتہ دار منگل کو نیپال پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: