سنگھو کنڈلی سرحد پر ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ جہاں 35 سالہ شخص کا ہاتھ کاٹ کر لاش کو بیریکیڈ پر لٹکادیا گیا۔ اس شخص کی لاش صبح کے وقت سنگھو بارڈر پر احتجاجی منچ کے قریب لٹکی ہوئی ملی۔
اس شخص کے جسم پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کے نشانات ہیں۔ ایک ہاتھ کلائی سے کاٹ دیا گیا ہے۔ صبح سے ہی کسان رہنماؤں کا ہجوم جائے وقوعہ پر جمع ہے۔