سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں صوفی مذہبی رہنما خواجہ سید معراج حسین صابری نے راہل گاندھی کی پد یاترا کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سنیچر کو سنبھل میں خواجہ سید معراج حسین صابری نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا مسلمانوں کے لیے حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے پی ایف آئی پر پابندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی بھی حمایت کی۔ Sufi Religious Leader Advice To Muslims
صوفی مذہبی رہنما اور ہریانہ حج کمیٹی کے رکن خواجہ سید معراج حسین صابری سنیچر کو سنبھل پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 'سب کا ساتھ اور سب کا وکاس' کے نقش قدم پر کام کر رہے ہیں اور وہ ملک کو وشو گرو بنانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔