اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر: عقیدت مندوں کیلئے جنتی دروازہ کھول دیا گیا - Jannati Darwaja opened

خواجہ غریب نوازؒ کے 809 ویں عرس کے موقع پر جمعہ کے روز صبح 4 بجے جنتتی دروازہ کھول دیا گیا۔ اس جنتی دروازہ سے گزرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ بھی قطاروں میں نظر آئے۔

Khwaja Garib Nawaz Urs: Jannati Darwaja opened only 4 times a year
عقیدت مندوں کیلئے جنتی دروازہ کھول دیا گیا۔

By

Published : Feb 12, 2021, 12:40 PM IST

یہاں اس کا ذکر کرنا مناسب رہے گا کہ جنتتی دروازہ سال میں صرف چار مرتبہ کھولا جاتا ہے۔ عید الضحی، عیدالفطر اور ان کے پیر و مرشد کے عرس پر غریب نوازؒ کے عرس میں جنتی دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔

اور رسم کی ادائیگی کے بعد جنتتی دروازے کو بند کردیا جاتا ہے ۔

لیکن اگر جمعہ کے دن رجب کا چاند نظر آجائے تو جنتی دروازہ کھول دیاجاتا ہے۔

اجمیر: عقیدت مندوں کیلئے جنتی دروازہ کھول دیا گیا

اگر جمعہ کے دن چاند نظر نہیں آتا ہے تو جنتی دروازہ بند کردیا جاتا ہے اور دوسرے دن علی الصبح پھر سے کھول دیا جاتا ہے۔ کیونکہ عرس کا آغاز باقاعدہ چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کے خادم کے مطابق لوگوں کا جنتی دروازے سے گزرنے کیلئے بڑی تعداد میں ہجوم رہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جو بھی اس جنتتی دروازے سے گزرتا ہے اسے جنت نصیب ہوتی ہے۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں ہزاروں افراد عرس کے موقع پر خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں زیارت کیلئے پہنچتے ہیں۔

جو جنتتی دروازے سے گزرنے کے لئے رات سے ہی کھڑے ہوکر صبح تک اس کے کھلنے کے منتظر ہوتے ہیں اور جیسے ہی جنتی دروازہ کھلتا ہے لوگ جوق در جوق اس میں داخل ہوجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details