اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

School Week Off Controversy: اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے کا مطالبہ غیر مناسب، خالد انور

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور کا کہنا ہے کہ جنہوں نے بھی اردو اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کا مطالبہ کیا ہے وہ غیر مناسب ہے۔ آزادی سے قبل یہ روایت چلی آ رہی ہے اور دیگر اسکولز کے مقابلے میں جہاں اردو میڈیم اسکولز ہیں وہاں جمعہ کو تعطیل ہوتی ہے۔ khalid anwar react on friday holiday in madarsa

اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو چھٹی کئے جانے کا مطالبہ غیر مناسب،  خالد انور
اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو چھٹی کئے جانے کا مطالبہ غیر مناسب، خالد انور

By

Published : Jul 27, 2022, 10:08 PM IST

پٹنہ : ملک میں یہ قدیم روایت چلی آ رہی ہے کہ جن ریاستوں میں اردو میڈیم اسکولز قائم ہیں وہاں اتوار کے بجائے جمعہ کو تعطیل ہوتی ہے تاکہ مسلم اساتذہ و طلباء جمعہ کی نماز ادا کر سکیں۔ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کے دور اقتدار میں ایک سرکلر بھی جاری ہوا تھا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ جو اردو میڈیم اسکولز ہیں اور جہاں اقلیتی طلباء بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں اتوار کے بجائے جمعہ کو تعطیل کی جائے، جبکہ دیگر اسکولز میں ضابطہ کے تحت اتوار کو تعطیل رہے گی۔ حالیہ دنوں میں بہار کے خطہ سیمانچل کے کشن گنج میں واقع اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کی چھٹی پر اعتراض کرتے ہوئے چند مقامی لوگوں نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا تھا اور جمعہ کے بجائے اتوار کو ہی چھٹی رکھنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر مقامی مسلم تنظیموں کے سربراہان نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مطالبہ درست نہیں ہے۔School Week Off Controversy


مذکورہ معاملے پر ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کہا کہ اس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے اور انہوں نے وہاں کے اعلیٰ افسران سے رپورٹ طلب کی ہے، ضابطہ میں جو باتیں درج ہوں گی اسی پر عمل کیا جائے گا۔' جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے مذکورہ معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بھی اردو اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو چھٹی دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے وہ غیر مناسب ہے۔ آزادی سے قبل یہ روایت چلی آ رہی ہے اور دیگر اسکولز کے مقابلے میں جہاں اردو میڈیم اسکولز ہیں وہاں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے۔ یہ روایت صرف بہار ہی نہیں بلکہ گجرات، مہاراشٹر، بنگال وغیرہ میں قائم ہیں اور اس سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ لوگ بلاوجہ ان باتوں کو موضوع بحث بنا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اردو میڈیم اسکولز میں جمعہ کے بجائے اتوار کو چھٹی کئے جانے کا مطالبہ غیر مناسب، خالد انور

مزید پڑھیں:۔Kanwad Yatra: کانوڑ یاترا کے پیش نظر پولیس کی نگرانی میں نماز جمعہ ادا کی گئی


انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریاست کے تعلیمی نظام پر بحث کرنی چاہیے، زیادہ سے زیادہ طلباء کو تعلیم کی طرف راغب کرنے پر غور و فکر ہونی چاہئے۔ میٹرک اور انٹر میں کامیاب ہونے والے طلباء کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے دئے جانے والے وظیفہ پر بحث کرنی چاہیے تھی۔ اس طرح کی غیر اہم موجوع پر بحث کرنے سے سماج پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details