ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں آزادی کی 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امرت مہا اتسو پروگرام کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت ضلع پنچایت کے آڈیٹوریم میں مستحقین کو چابیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مستحقین کو چابیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے - etv bharat urdu
آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منائے جانے والے امرت مہا اتسو کے موقع پر آج وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت اترپردیش کے 75000 مستحقین کو گھروں کی چابیاں تقسیم کی گئی اور ایک پروگرام ورچول ڈائیلاگ کے تحت اندرا گاندھی پرتیشٹھان لکھنؤ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم نریندرموی نے ورچوئل خطاب کیا۔
![پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مستحقین کو چابیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مستحقین کو چابیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13277935-342-13277935-1633522245679.jpg)
پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مستحقین کو چابیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے
پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مستحقین کو چابیاں اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے
جس میں بلدیہ مظفرنگر کے 150 مستحقین کو سرٹیفکیٹ اور چابیاں تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں بی جے پی ضلع صدر وجے شکلا اور مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آلوک کمار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت سنگھ اور ڈوڈہ محکمہ کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔