کیرالہ کی وزیر صحت وینا جاج نے بدھ کو اسمبلی میں کہاکہ جن علاقوں میں ایک ہزار لوگوں میں سے دس سے زیادہ لوگ کورونا پازیٹیو ملیں گے ان علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔
جارج نے کورونا وائرس کے موجودہ پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون 1000کی آبادی والے علاقہ میں انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔
لاک ڈاون کی نئی حکمت عملی پازیٹیویٹی شرح (ٹی پی آر) نظام کو ترمیم کرکے آبادی گروپوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیسرے لاک ڈاون والے علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں دکانیں ہفتہ میں چھ دن صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔