پلکاڈ (کیرالہ): کیرالہ ٹرین آتشزدگی کیس میں، پولیس کو اس بارے میں معلومات ملی کہ کس طرح ملزم نے جرم کرنے کے لیے پیٹرول حاصل کیا۔ ایک آٹورکشا ڈرائیور نے پولیس کو فلنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں مدد کی جہاں سے ایلاتھور ٹرین آتشزدگی کیس میں ملزم شاہ رخ سیفی نے پیٹرول خریدا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے شورنور پٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا اور پھر ٹرین میں آگ لگانے کے لیے اس کا استعمال کیا۔
شاہ رخ سیفی کی گرفتاری کا ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آٹو رکشا ڈرائیور نے ملزم شاہ رخ سیفی کو پہچان لیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے اپنے دوست کو شاہ رخ کے آٹو میں سوار ہونے کے بارے میں بتایا اور اس کے دوست نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے آٹو ڈرائیور سے تفصیلات جمع کیں اور شورنور پٹرول پمپ جاکر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی۔ فوٹیج سے، انہوں نے تصدیق کی کہ یہ شاہ رخ سیفی ہی تھا جس نے اسی دن اس پمپ سے پیٹرول خریدا تھا۔