اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرل: کنبے کے تین افراد نے خودکشی کی - Three members of a family commit suicide

منوج کمار چلائی میں کام کرنے والا سنار ہے۔ منوج اتوار کی رات زہر پینے کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جب انھیں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی اہلیہ رنجو اور بیٹی امریتا نے بھی زہر پی لیا۔

کیرل: کنبے کے تین افراد نے خودکشی کی
کیرل: کنبے کے تین افراد نے خودکشی کی

By

Published : Jun 21, 2021, 1:47 PM IST

Updated : Jun 21, 2021, 1:56 PM IST

کیرل کے تیرواننتھا پورم کےننتھن کوڈ میں پیر کے روز ایک ہی کنبے کے تین افراد مردہ پائے گئے۔ کنجیراپلی کے رہائشی منوج کمار (45)، ان کی اہلیہ رنجو (38) اور ان کی بیٹی امرتھا (16) ننتھن کوڈ میں اپنے کرائے کے مکان کے اندر مردہ پائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق منوج کمار چلائی میں کام کرنے والا سنار ہے۔ منوج اتوار کی رات زہر پینے کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جب انھیں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی اہلیہ رنجو اور بیٹی امریتا نے بھی زہر پی لیا۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ منوج کو کچھ مالی مشکلات پیش آئیں اور اسی کی وجہ سے اس نے خود کشی کی ہوگی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کاماریڈی کی ویکسین لینے کی اپیل

Last Updated : Jun 21, 2021, 1:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details