اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2021, 5:45 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 6:32 PM IST

ETV Bharat / bharat

قومی ترانہ کو عربی رسم الخط میں الٹا لکھنے کا کارنامہ

کیرالہ کے ضلع پلکڈ کے ایک 24 سالہ نوجوان اے عبد الجلیل نے قومی ترانے کو عربی رسم الخط میں الٹا لکھنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کے اس کارنامہ کو انڈیا بک آف ریکارڈز میں درج کیا گیا۔

عبدالجلیل ، انڈیا بک آف ریکارڈز کے اعزاز کے ساتھ
عبدالجلیل ، انڈیا بک آف ریکارڈز کے اعزاز کے ساتھ

عبد الجلیل کیرالہ کے ضلع پلکڈ کے رہنے والے ہیں۔ زندگی میں ان کے چند مقاصد ہیں اور چند چھوٹی چھوٹی خواہشات ہیں جن میں ٹیچر بننا، اپنے خاندان کے لیے وقت دینا اور ان کی مدد کرنا شامل ہے۔ ان کے کنبے میں ماں کے علاوہ دو بھائی بہن ہیں۔

عبدالجلیل ، انڈیا بک آف ریکارڈز کے اعزاز کے ساتھ

کیرالہ کے پلکڈ ضلع کے پڈسری کے رہنے والے عبد الجلیل نے اپنی اور اپنے خاندان کے حالات بدلنے کے لئے تعلیم کو ذریعہ بنایا ہے۔ جلیل کے مطابق ان کے والد نے بہت چھوٹی عمر میں ان کی والدہ اور خاندان کو چھوڑ دیا تھا۔

ان کی والدہ ناصر جہاں کپڑے سلائی کر کے اور ایک چھوٹے سے کرائے کے کمرے سے دوسروں کو سلائی کی تربیت دے کر گزربسر کر ہی ہیں۔ جلیل نے اپنا بچپن یتیم خانہ میں گذارا۔

جلیل اس وقت کنور یونیورسٹی میں عربی سے پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم جاصل کرچکے ہیں۔ تفریحی سرگرمی کے تحت انہوں نے عربی زبان کو الٹا لکھنا شروع کیا۔ عربی زبان کو عام طور پر دائیں سے بائیں جانب لکھا جاتا ہے، جلیل نے عربی کو بائیں سے دائیں اور الٹا لکھنا شروع کیا، ان کے ساتھیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

یہی وہ وقت تھا جب جلیل کو انڈین بک آف ریکارڈ کے بارے میں معلوم ہوا۔ تب سے انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی۔ انہوں نے اس کام کے لیے ہر روز دو گھنٹے تک مشق کی۔ پہلے، انہوں نے عربی میں 100 شہداء کے نام مخالف سمت لکھنے کا ارادہ کیا۔

تاہم انھیں اندازہ ہوا کہ ان کے نام عربی زبان میں سیکھنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے ہندوستان کا قومی ترانہ عربی رسم الخط میں بائیں سے دائیں اور الٹا لکھنے کے بارے میں سوچا۔

جلیل کہتے ہیں کہ الٹی سمت سے تیز رفتار میں غلطیوں کے بغیر قومی ترانہ لکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ تک مشق کرنے کے بعد جلیل نے الٹی سمت سے کم وقت میں قومی ترانہ لکھ کر اپنی پہلی ہی کوشش میں یہ ریکارڈ قائم کرلیا۔

جلیل نے عربی میں الٹی سمت سے 2 منٹ 47 سیکنڈ میں قومی ترانہ لکھ کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مننارکڈ کے تحصیلدار این ایم رفیع نے جلیل کی کارکردگی کی بحیثحیت انویجلیٹر نگرانی کی۔ جلیل وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مخالف تحریری سمت میں عربی رسم الخط میں ہندوستانی قومی ترانہ لکھ کر ریکارڈ قائم کیا۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 6:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details