اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delay In Feeding Pet Dog پالتو کتے کو کھانا کھلانے میں تاخیر ہونے پر نوجوان کا قتل - پلکاڈ میں نوجوان کا قتل

پلکاڈ میں ایک شخص نے اپنے کزن اس لئے قتل کردیا کیوںکہ اس نے پالتو کتے کو کھانا کھلانے میں تاخیر کردی تھی۔ پولیس نے ملزم کر گرفتار کرلیا ہے۔Delay In Feeding Pet Dog

پالتو کتے کو کھانا کھلانے میں تاخیر ہونے پر نوجوان کا قتل
پالتو کتے کو کھانا کھلانے میں تاخیر ہونے پر نوجوان کا قتل

By

Published : Nov 6, 2022, 5:36 PM IST

پلکاڈ: ریاست کیرالہ کے ضلع پلکاڈ میں ایک 27 سالہ شخص نے پالتو کتے کو کھانا کھلانے میں تاخیر کے سبب اپنے کزن کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارچ کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اس کے 21 سالہ کزن ارشد کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ہمیں ہسپتال کے حکام نے اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو مردہ لایا گیا تھا۔ ملزم حکیم کو ہفتے کے روز گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم حکیم، ارشد کو اکثر و بیشتر تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔Kerala: Man beats to death his cousin over delay in feeding pet dog

مزید پڑھیں:۔Dog Attacked With knife in Greater Noida: کتے پر حملہ کے الزام میں دو گرفتار

پولیس کے مطابق حکیم صاحب کا یہاں کاروبار تھا اور ارشد بھی ان کے ساتھ کام کرتا تھا۔ وہ دونوں ساتھ رہتے تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ پہلے بھی ارشد پر حملہ کرتا تھا۔ تاہم اس بار یہ جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکیم نے ارشد کو کتے کو تاخیر سے کھانا کھلانے پر مارنا شروع کر دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ارشد پر کتے کی بیلٹ اور کچھ لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، اگرچہ ارشد کے جسم پر زخموں کے بے شمار نشانات تھے لیکن حکیم نے ابتدائی طور پر ہسپتال حکام کو بتایا کہ اس کا کزن مکان کی چھت سے گرا ہے، تاہم اسپتال نے موت پر پولیس کو اطلاع دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details