کیرالہ میں تین مرحلوں میں ہونے والے 1199 بلدیاتی انتخابات کے نتائج بدھ کو آئیں گے۔ ریاست میں 941 گرام پنچایتوں، 152 بلاک پنچایتوں، 14 ضلع پنچایتوں، 86 بلدیات اور چھ میونسپل کارپوریشنوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں، شہری انتخابات کو اگلے سال ہونے والے کیرالا اسمبلی انتخابات کا لٹمس ٹیسٹ مانا جا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے 612 اقلیتی برادری کے امیدواروں پر داؤ لگایا ہے، جن میں 500 کا تعلق مسیحی برادری سے اور 112 کا مسلم برادری سے ہے، تاکہ کیرالہ میں بی جے اپنے قدم جما سکے۔