نتی آیوگ کے اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں غریبوں کی سب سے کم آبادی ہے Kerala Poverty Index جو صرف 0.71 فیصد ہے۔ اس علاوہ گوا میں یہ تناسب 3.76 فیصد، سکم میں 3.82 فیصد، تمل ناڈو میں 4.89 فیصد اور پنجاب میں یہ تناسب 5.59 فیصد ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے نیتی آیوگ کے کثیر جہتی غربت انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کی آبادی کے تناسب سے غریبوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس سے حکومت کی کامیابیاں بھی ظاہر ہوتی ہیں۔
وجین نے بتایاکہ "سماجی بہبود کے لیے ہماری غیر متزلزل وابستگی اس کامیابی سے ظاہر ہوتی ہے، جو انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے ہماری کوششوں کو بڑا فروغ دے گی۔"