اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ: کورونا کے فعال کیسز میں کمی

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،653 نئے کیسزدرج کئے جانے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45،08،466 ہوگئی اور 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،591 ہوگئی۔

کیرالہ: کورونا کے فعال کیسز میں کمی
کیرالہ: کورونا کے فعال کیسز میں کمی

By

Published : Sep 19, 2021, 10:24 PM IST

کیرالہ میں کورونا وائرس کے کیسز سے بتدریج راحت ملنے لگی ہے اور اتوار کوایکٹو کیسز کم ہوکر 1.73 لاکھ رہ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،653 نئے کیسزدرج کئے جانے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45،08،466 ہوگئی اور 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،591 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اس وبا سے مزید 26،711 لوگ صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،10،674 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: وشواس سینی نے 130 دن بعد کورونا کو شکست دی

اس دوران ایکٹو کیسز میں 7،257 کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد اب کم ہو کراب 1،73،631 رہ گئی ہے۔ یومیہ نئے کیسز، صحتیاب اور اموات کے معاملے کے ساتھ ساتھ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،13،295 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details