اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی حکومت نے کھلے میں آگ جلانے سے روکنے کیلئے 550 ٹیمیں تشکیل دیں

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے اندر آلودگی کی سطح کافی زیادہ ہے اور دہلی کے چاروں طرف پرالی جلانے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ دہلی کے اندر کھلے میں کچرے وغیرہ کو جلایا جاتا ہے جس سے ہونی والی آلودگی کو روکنے کے لیے آج سے اینٹی اوپن برننگ مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔

The Kejriwal government formed 550 teams to prevent open fires
کیجریوال حکومت نے کھلے میں آگ جلانے سے روکنے کے لیے 550 ٹیمیں تشکیل دیں

By

Published : Nov 11, 2021, 9:10 PM IST

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے جمعرات کو اینٹی اوپن برننگ مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت 550 ٹیمیں دن رات معائنہ کرکے اور گشت لگاکر جگہ جگہ جلنے والے کوڑے اور آگ لگنے کے واقعات کو روکیں گی۔

مسٹر گوپال رائے نے غازی پور لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ 11 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے تحت 550 ٹیمیں دن رات گشت کریں گی تاکہ کچرا جلانے اور آگ لگنے کے واقعات کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لینڈ فل سائٹ پر آگ لگنے کے واقعات پر بروقت قابو پانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں غازی پور لینڈ فل سائٹ سے صرف 5.5 فیصد کچرے کو ٹھکانے لگایا جاسکا ہے۔ کارپوریشن کو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک مناسب ایکشن پلان تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:۔دہلی میں پٹاخے کے خلاف اینٹی کریکر مہم 25 اکتوبر سے: گوپال رائے

انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر آلودگی کی سطح کافی زیادہ ہے اور دہلی کے چاروں طرف پرالی جلانے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ دہلی کے اندر کھلے میں کچرے وغیرہ کو جلایا جاتا ہے جس سے ہونی والی آلودگی کو روکنے کے لیے آج سے اینٹی اوپن برننگ مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ مہم کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری 10 مختلف محکموں کو دی گئی ہے۔ ان محکموں میں تقریباً 550 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ پچھلے سال نومبر کے مہینے میں بھی غازی پور لینڈ فل سائٹ پر آگ لگی تھی۔ جب اس کچرے کے پہاڑ میں آگ لگی تو کئی دنوں تک جلتی رہی اور اس کی آلودگی پورے ماحول میں پھیل گئی۔ غازی پور لینڈ فل سائٹ کا معائنہ کرنے کے بعد یہاں کام کرنے والی کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر لینڈ فل سائٹ پر آگ لگتی ہے تو اسے بجھانے کے لیے فل پروف ایکشن پلان بناکر پیش کریں، تاکہ آگ لگنے پر بروقت قابو پایا جا سکے اور آگ کی وجہ سے ہونے والی آلودگی سے بچا جا سکے۔



(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details