اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2020, 1:29 PM IST

ETV Bharat / bharat

ممتا کی حمایت میں آئے کیجریوال

گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مرکز نے انڈین پولیس سروس کے تین افسران کو دہلی واپس بلایا لیکن ممتا حکومت نے انہیں بھیجنے سے انکار کردیا۔

mamata
mamata

مغربی بنگال سے افسران کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جمعہ کے روز ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے۔

ممتا کی حمایت میں آئے کجریوال


آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز اور مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مرکز نے انڈین پولیس سروس کے تین افسران کو دہلی واپس بلایا لیکن ممتا حکومت نے انہیں بھیجنے سے انکار کردیا۔ اروند کیجریوال نے آج اس معاملے پر ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔
اروند کیجریوال نے ممتا بنرجی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں بنگال انتظامیہ کے کام کاج میں مرکز کی زبردستی مداخلت کی مذمت کرتا ہوں۔ انتخابات سے قبل پولیس افسران کے تبادلے کی کوشش مرکز کی طرف سے ریاستوں کے حقوق کو ختم کرنے اور وفاقی ڈھانچے پر حملہ کرکے ان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے‘‘۔

واضح رہے کہ کیجریوال اور مرکزی حکومت بھی کئی مرتبہ افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے میں آمنے سامنے آچکے ہیں اور اختیارات کا معاملہ عدالتوں تک جا چکا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جے پی نڈا پرحملے کے بعد تین آئی پی ایس افسران کو دہلی واپس بلا لیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے افسروں کی کمی کی وجہ سے انہیں بھیجنے سےانکار کردیا ۔ تاہم مرکز نے ایک بار پھر اس کو افسران کو بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔ یہی نہیں چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو امن و قانون کے معاملے پر بھی طلب کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details