اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: ندی کنارے کووِڈ مریض کی لاش دفن کرنے کا ویڈیو وائرل

کورونا کا خوف عوام میں اتنا زیادہ سرایت کرگیا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ مریض کی لاش کو قریب میں دفن بھی نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ اور اس سلسلہ میں لاپرواہی کا عالم یہ ہے کہ کورونا کی لاش کو جہاں چاہے پھینک دیا جا رہا ہے۔

ضلع کٹیہار: ندی کنارے کووِڈ مریض کی لاش دفن کرنے کا ویڈیو وائرل
ضلع کٹیہار: ندی کنارے کووِڈ مریض کی لاش دفن کرنے کا ویڈیو وائرل

By

Published : May 10, 2021, 8:35 AM IST

بہار کے ضلع کٹیہار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں چند افراد کووِڈ کے مریض کی لاش کو ساورا ندی کے کنارے دفن کرتے نظر آ رہے ہیں۔

خبر کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اُداین مشرا نے اس کی تحقیق کی، جس پر انہوں نے اسے حقیقی ویڈیو پایا۔ بتایا جارہا ہے کہ واقعہ 7 مئی کو پیش آیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سٹی مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ضلع کے بھیریا رہیکا گاؤں کا دورہ کیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ جس شخص کی لاش ندی کنارے دفن کی گئی وہ 6 مئی کو کووِڈ سے فوت ہوگیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ مشرا نے خبر رساں ایجنسی کو یہ بات بتائی۔

متوفی کے بھائی نے اس تعلق سے بتایا کہ ان کے پاس لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ ان کے علاوہ گاؤں والوں نے ارکانِ خاندان کو گاؤں میں اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ اس کے بعد رشتہ داروں نے ندی کنارے ان کی اپنی زمین پر 8 فٹ گہرا گڑھا کھود کر اس میں دفن کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس بات کی شکایت ایمبولینس ڈرائیور نے کی تھی۔ بعد میں حکام نے ارکانِ خاندان سے تفتیش کی، جس پر واقعہ کی تصدیق ہوگئی۔ گڑھے کی کھدائی اور نعش کو دفن کرنے کا منظر کسی نے اپنے موبائل کیمرہ میں قید کرلیا تھا اور بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلادیا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی یہ ایک بڑی خبر بن گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details