سرینگر: کشمیر کے معروف خواجہ سرا گلوکار عبدالرشید عرف ریشما کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔ عبدالرشید سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ وہ سرینگر کے شہر خاص کے رہنے والے تھے اور وادی میں کافی معروف گلوکار تھے، بالخصوص وہ شادیوں میں گانے گانے کے لئے کافی مشہور تھے اور لوگ ان کے فن کو بہت زیادہ پسند کرتے تھے۔Kashmir's famous transgender singer Abdul Rasheed passed away
Abdul Rasheed passed away کشمیر کے معروف خواجہ سرا گلوکار عبدالرشید کا انتقال - معروف خواجہ سرا گلوکار عبدالرشید کا انتقال
کشمیر کے معروف خواجہ سرا گلوکار عبدالرشید کا دوران علاج انتقال ہوگیا ہے۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ Abdul Rasheed passed away
مزیدپڑھیں:۔Transgender Film of Kashmir: کشمیری خواجہ سراؤں پر مبنی فلم کا بین الاقوامی کوئیر فیسٹیول میں پریمیئر
سرینگر کے علاقے نوا کدل کے رہنے والے عبدالرشید سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل تھے اور شادیوں کی تقریبات میں ان کے منفرد گلوکاری کے انداز کو لوگ بہت زیادہ پسند کرتے اور انہیں داد دیتے تھے۔ ان کے پڑوسیوں کے مطابق وہ اپنے آس پڑوس میں ایک عاجز، ملنسار اور شریف النفس انسان کے طور پر بھی مانے جاتے تھے۔ ان کے جنازہ میں لوگوں کی خاصی تعداد شریک ہوئی اور ان کے انتقال پر مختلف فنکاروں اور سماجی شخصیتوں نے دکھ کا اظہار کیا۔ وہیں سرینگر کی خواجہ سرا ایسوسی ایشن نے بھی عبدالرشید کے موت پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔
TAGGED:
Abdul Rasheed passed away