آگرہ:ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین کشمیری طلبا کو پیر کی شام ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تینوں طلبا کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی۔Kashmiri Students Released On Bail
جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان ناصر کھیہامی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار تینوں کشمیری طلبہ کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے تینوں طلبا شوکت احمد غنی، ارشد یوسف پال اور عنایت الطاف شیخ کو تقریباً ایک ماہ قبل ضمانت دی تھی اور آج گرفتاری سے 6 مہینے بعد رہا کیا گیا۔ انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یکم اپریل کو عدالت نے طلبا سے کہا تھا کہ وہ جیل سے رہا ہونے سے پہلے ذاتی بانڈ اور دو ضمانتیں جمع کرائیں۔ Kashmiri Students Released On Bail