اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2022, 8:46 PM IST

Updated : Jul 13, 2022, 9:33 PM IST

ETV Bharat / bharat

Mahant Deependra Giri on Cloudburst: 'کشمیری مسلمانوں نے یاتریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی'

اننت ناگ میں چھڑی پوجن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہنت دیپندرا گری نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے یاتریوں کو بچانے کی ہر مکمل کوشش کی۔ کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا پیغام بلند کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کو خوش آمد کیا اور آج بھی حسب روایت یہاں کے لوگوں نے چھڑی مبارک کا استقبال کیا۔ Mahant Deependra Giri on Amarnath Cloudburst

Mahant Deependra Giri on Amarnath Cloudburst
'کشمیری مسلمانوں نے یاتریوں کو بچانے کی ہر مکمل کوشش کی'

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں چھڑی پوجن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہنت دیپندرا گری نے کہا کہ برسات کا موسم ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کو روکا نہیں جاسکتا۔ بادل پھٹنے کا حالیہ واقعہ ہی نہیں بلکہ برسات کے موسم میں اس طرح کے دیگر واقعات کو روکا نہیں جاسکتا، البتہ انتظامیہ کو چاہیے کہ یاتریوں کے رہائشی انتظامات ندی نالوں سے دور رکھے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ Mahant Deependra Giri on Amarnath Cloudburst

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے یاتریوں کو بچانے کی ہر مکمل کوشش کی۔ مہنت دیپندرا گری نے کہا کہ ہر سال یاترا برسات کے موسم میں شروع ہو جاتی ہے۔ یاتریوں کے لیے یہاں ہر سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یاتریوں کی حفاظت اور ان کی آرام کے لیے ہر جگہ خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جب کہ کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا پیغام بلند کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کو خوش آمد کیا ہے اور آج بھی حسب روایت یہاں کے لوگوں نے چھڑی مبارک کا استقبال کیا۔ Mahant Deependra Giri on Amarnath Cloudburst

Last Updated : Jul 13, 2022, 9:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details