سرینگر:وادی کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر محمد سلیم خان کو پبلک ہیلتھ شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انڈین پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کا فیلو نامزد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے شہر پونے میں ریاستی وزیر برائے پبلک ہیلتھ اور فیملی ہیلتھ نے ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر سلیم خان کو یہ اعزاز دیا۔Kashmiri Doctor Nominated as Fellow of IPHA
ڈاکٹر سلیم خان سرینگر کے جی ایم سی میں شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ہیں اور وہ دوسرے کشمیری ڈاکٹر ہیں، جنہیںانڈین پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کا فیلو نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیلو بھی ہیں جبکہ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی طبی کمیٹیز کے ممبر بھی ہیں۔