اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

IPL Trials کشمیری کے ایک اور کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرائل کے لیے بلایا گیا

ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی عامر فیروز کو آئی پی ایل ٹرائل کے لیے لکھنؤ بلایا گیا ہے۔ عامر کی اس کامیابی سے والدین اور علاقے کے لوگوں میں کافی خوشی ہے۔ Kashmiri cricketer called to Lucknow for IPL trials

By

Published : Mar 6, 2023, 1:06 PM IST

کشمیری کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرایل کے لئے لکھنؤ بلایا گیا
کشمیری کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرایل کے لئے لکھنؤ بلایا گیا

کشمیری کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرایل کے لئے لکھنؤ بلایا گیا

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے جانوارا علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم اور ہونہار کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرائل کیلے لکھنو بلایا گیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر علاقہ سوپور اور زینگیر تک پہنچی پورے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کرکٹر عامر فیروز اس وقت پونے یونیورسٹی کے ایم سی اے میں زیر تعلیم ہے اور آج ان کو لکھنو سپر جینٹس ٹرایلز کیلے منتخب کیا گیا ہیں۔ عامر کی اس کامیابی سے ان کے والدین کافی خوش ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ پورے گاوں کے لوگ عامر کو مبارک باد دینے کے لئے گھر جارہا ہیں۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے عامر کی بہن نے کہا کہ عامر کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور ہم نے بھی عامر کو کافی سپورٹ کیا اور آج ہمیں اس کا پھل مل رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور ٹی وی سکرین پر بھارت کی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلے گا اور ہم اپنے گھر میں اس کو ٹی وی پر بالنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

.

مزید پڑھیں:۔فزیکل چیلنج کرکٹ: کشمیری کھلاڑی بہتر کارکردگی کیلئے پُر عزم

اس موقع پر عامر فیروز کی والدہ نے کہا کہ غربت کی وجہ سے ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ہم مسلسل عامر کو اپنی طرف سے سپورٹ کرتے رہے اور ہمیں اپنے بچے پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھارت کی ٹیم میں اپنی جگہ بنالے گا۔ عامر کے دوستوں اور اس کے رشتہ داروں نے کہا کہ عامر کے پاس جو صلاحیت موجود ہے وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کو بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا اور وہ ہر وقت کرکٹ کھیل میں مصروف رہتا تھا۔ آج ہمیں بھی کافی خوشی ہے اور آج عامر کو ٹرایلز کے لئے لکھنو بلایا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ عامر بھارت بالخصوص اپنے ضلع اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ زینگر کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگا۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کے لیے ٹرائل دے چکے ہیں اور ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو منتخب بھی کیا گیا ہے، جس میں عمران ملک، عبد الصمد، اور راسخ سلام قابل ذکر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details