کشمیر یونیورسٹی میں سائنس میں دو ہفتوں کا ریفریشر کورس شروع کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے آن لائن کورس کا افتتاح کیا۔ یو جی سی، ایچ آر ڈی سی کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اور باہر کی یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر طلعت نے کہا کہ سائنس کی ترقی اور اس کی دریافتوں اور ایجادات نے انسانیت پر وقتاً فوقتاً نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں خاص طور پر قرہ ارض پر انسانی وجود کو آسان اور خوشگوار بنانے میں اہم مداخلت کی ہے۔
پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ مختلف اسٹریمز میں ریفریشر کورسز مخلتف چیلنجز پر بحث و مباحثے کے قابل بناتے ہیں اور ان کے حل کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیںجن کا معاشرہ سامنا کررہا ہے۔