اردو

urdu

By

Published : Sep 2, 2021, 2:31 AM IST

ETV Bharat / bharat

قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار

بدھ کی رات کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے فوراً بعد پولیس اور فوجی دستوں کی ایک بڑی تعداد نے بالائی سرینگر کے حیدر پورہ علاقے کو گھیر لیا اور لوگوں کی آمد و رفت بند کی۔

قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار
قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار

اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کو حیدر پورہ میں جمعرات چھ بجے صبح سے پہلے دفن کیا جائے گا۔

قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار

بدھ کی رات کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے فوراً بعد پولیس اور نہم فوجی دستوں کی ایک بڑی تعداد نے بالائی سرینگر کے حیدر پورہ علاقے کو گھیر لیا اور لوگوں کی آمد و رفت بند کی۔

قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ صرف گیلانی کے قریبی رشتہ داروں کو انکے گھر جانے کی اجازت دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کو گیلانی کی رہائش گاہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو جنازے میں آنے کی اجازت نہیں: آئی جی وجے کمار

اطلاعات کے مطابق حکام نے گیلانی کے اہل خانہ کو تاکید کی ہے کہ انکی تدفین کا عمل صبح چھ بجے سے پہلے مکمل کریں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ گیلانی کی موت پر کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوسکتے ہیں۔

ماضی میں گیلانی کی وفات سے متعلق کئی بار افواہیں پھیلی ہیں، جسکے بعد نقص امن کے خطرات پیدا ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سال کے اوائل میں حکام نے ایک اعلیٰ اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں ان کے انتقال کی صورت میں ییدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details